اہور: سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کیلئےشواہد موجود ہیں ، دونوں جنرلز جو سیاسی مداخلت کرتے رہے ہیں کورٹ مارشل کیلئے فٹ کیس ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے مظہر عباس نے کہا کہ اس سال الیکشن نہیں ہوئے تو اگلے سال آئین کی برسی منائی جائے گی، سیاستدان ایک دوسرے کو نااہل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئے آڈیو ویڈیو کون اور کیوں لیک کرتا ہے، بہت سی آڈیوز لیک نہیں کی جاتیں صرف سنوائی جاتی ہیں، اگر کوئی اتفاق کرلے تو اس کی آڈیو ویڈو لیک نہیں کی جاتی، اگر کوئی اتفاق نہ کرے تو اس کی آڈیو ویڈیو لیک کرکے اسے دباؤ میں لایا جاتا ہے، آڈیو کے مواد پر بات کرنے کے بجائے یہ تحقیق کرنی چاہئے کہ یہ آڈیو ویڈیو کون اور کیوں لیک کرتا ہے۔