پانچواں ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

12:05 AM, 25 Apr, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد نے 36 جب کہ عماد وسیم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز مارک چیپمین نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناقبٹل شکست سنچری بنائی، وہ 57 گیندوں پر 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ان کے ہمراہ کریز پر موجود جمی نیشم بھی نے 25 بالز پر 45 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں