نوازشریف کی بات نہ مان کر حکومت لی ، جس پرہمیں مشکلات ہیں:  مصدق ملک 

10:54 AM, 25 Apr, 2023

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ 2022 میں حکومت نہیں لینی چاہیے جب حکومت میں آئے تو نوازشریف چاہتے تھے فوری الیکشن میں جائیں،غریب لوگوں پرمہنگائی کا بوجھ بڑھا جس پرہمیں مشکلات ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت پارٹی کی امانت ہے جب کہا جائے گا چھوڑ دوں گا۔ مصدق ملک نے کہا کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے اور امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔

وزیر مملکت  نے کہا سیاست میں رواداری کو دوبارہ واپس آنا چاہیے سیاست میں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نےکہا مصطفی نواز نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے باوجود پارٹی پرتنقید نہیں کی۔

مزیدخبریں