وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب کون کون جا رہا ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب کون کون جا رہا ہے ؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔وزیراعظم کے ساتھ کون کون سعودی عرب جا رہا ہے اس کی فہرست بھی جاری ہوگئی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرسمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پراسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پراسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان تعلقات کو خاص طور پرروزگار، توانائی، فوڈ سیکورٹی اور طویل المدتی سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے موثر سفارشات مرتب کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے ۔ مولانا اسعد محمود، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور خالد مگسی بھی جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی، امیرحیدر ہوتی بھی سعودی عرب جائیں گے ۔شاہ زین بگٹی اوراسلم بھوتانی بھی شہباز شریف کے ساتھ  ہوں گے۔ علی نوازشاہ، محسن داوڑ، محمود اچکزئی بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔

عبدالمالک بلوچ اور شاہ اویس نورانی بھی شہبازشریف کے ہمراہ ہوں گے ۔سابق معاون خصوصی حافظ طاہراشرفی بھی سعودی عرب جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

مصنف کے بارے میں