لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسز پر جلد فیصلے کیلئے استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں اور ان پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے۔