پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر،مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد

پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر،مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد
کیپشن: پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر،مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد
سورس: file

لاہور: پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ  لاہور میں 17 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں گزشتہ روز 28 ہزار 207 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 56 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ لاہور میں  8 ہزار 213 کورونا ٹیسٹ میں سے 1 ہزار 428 کا نتیجہ مثبت آیا۔

پنجاب کے اسپتالوں میں 477 مریض آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں 274 مریض آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

  

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 67 کورونا وائرس کے مریضوں کا انتقال ہوا ہے لاہور میں 28کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے بھر میں 92 جبکہ لاہور میں 51 مریض آئی سی یو میں داخل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 964 ہو گئی ہیں۔