لاہور: لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں۔میو ہسپتال، سروسز ، جنرل، جناح اور دیگر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے مختص کئے گئے وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں ۔کم آکسیجن والے تشویشناک مریضوں کو بھی وینٹی لیٹر دستیاب نہیں ہیں۔
میوہسپتال کے 84 میں سے81 وینٹی لیٹر پر مریض زیر علاج ہیں۔سروسز ہسپتال میں کورونا کے مختص تمام 32 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کے تمام 10 وینٹی لیٹرز فل، پی کے ایل آئی کےتمام 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے۔
کوٹ خواجہ سعید میں تینوں وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں۔ جنرل ہسپتال کے30 میں 29 پر مریض زیر علاج جبکہ جنرل ہسپتال کو دئیے گئے 50 وینٹیلیٹرز کو فعال بنایا جا رہا ہے۔
جناح ہسپتال کے 40 وینٹی لیٹرز پر 36 مریض موجود ہیں جبکہ جناح ہسپتال میں مزید 10 وینٹی لیٹر انسٹال کئے جا رہے ہیں، گنگارام ہسپتال کے 20 وینٹی لیٹرز پر کورونا سے متاثرہ 13 مریض زیر علاج ہیں۔