کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 118 افراد جاں بحق،5611 نئے کیس رپورٹ

08:03 AM, 25 Apr, 2021

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔ عوام کی لاپروائی کی وجہ سے ہلاکتیں کم نہیں ہورہی ہیں۔ کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔24 گھنٹے کے دوران مزید 118 افراد جاں بحق 5611 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد جان سے گئے جس اموات کی تعداد 17   ہزار117  ہو گئی۔

 24  گھنٹے  میں 55ہزار128 ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 5ہزار611 افراد میں  وائرس کی تصدیق  ہوئی ۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی ۔ملک  بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 8لاکھ46ہزار27  تک پہنچ گئی ۔

مزیدخبریں