پاکستان میں کورونا وائرس کی کوئی ویکسین تیار نہیں ہو رہی، ڈاکٹر ظفر مرزا

09:41 PM, 25 Apr, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تاثر کو رد کردیا کہ پاکستان میں وائرس کی ویکسین تیار ہو رہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں علاج کے لیے موجود ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ویکیسن کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں بہت کام ہورہا ہے لیکن پاکستان میں ویکسین بنانے کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہورہا۔

ڈاکٹر ظفر مراز نے وضاحت کی کہ چین کی ایک کمپنی نے ویکسین کی ٹیسٹنگ و ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے جبکہ ہم نے ان سے مذکورہ ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے قواعد دستاویزات کی شکل میں طلب کی ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ جاپان میں اینٹی وائرل دوائی پر بھی کام ہورہا ہے اور جاپان کے قونصل خانہ نے بھی ٹرائل کے لیے پاکستان سے رابطہ ہے۔ ہم نے جاپان سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائےگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روزے میں لوگوں نے وائرس کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مخصوص احتیاط کو نہیں اپنایا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈاکٹر برادری مختلف شہروں میں پریس کانفرنس میں وائرس کا پھیلاؤ بننے والے اعمال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز نے نیک نیتی کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا کیونکہ وہ وائرس سے متعلق حقائق اور شعبہ صحت کی مجموعی مگر محدود استعداد کار سے بھی واقف ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں