قانون کی حکمرانی ہی اسلامی فلاحی ریاست کی ضامن ہے ، وزیر اعظم عمران خان

08:00 PM, 25 Apr, 2020

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم کے وسائل پر ایک مخصوص طبقے کے قبضے کو چھڑانا ہے۔ قومی وسائل کو غریبوں میں تقسیم کرنا اسلامی فلاحی ریاست کا اصول ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری جماعت کی کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ جدوجہد ہے، آج میں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو خاص طور پر یاد کررہا ہوں۔

مزیدخبریں