حکومت نے نیا نیب ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا

01:43 PM, 25 Apr, 2020

اسلام آباد: حکومت نے نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ختم ہونے والے آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے توثیق نہیں کرائی جائے گی۔

 نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی معیاد ختم ہو گئی۔ حکومت نے نیا ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت قانون کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزارت قانون ذرائع کے مطابق حالیہ ختم ہونے والے آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے توثیق کرانے کی بجائے نیا ترمیمی آرڈیننس جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے، نیا آرڈیننس پہلے سے مختلف ہو گا جس کے ذریعے کئی شقوں میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں