بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے کیلئے پروگرام متعارف

12:49 PM, 25 Apr, 2020

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے کے لیے یارانِ وطن کے نام سے پروگرام متعارف کرادیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی طبی ماہرین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، وہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک مقیم طبی ماہرین کے لیے ’یارانِ وطن‘ کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے جس میں وہ اپنی رضاکارانہ خدمات دینے کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

’یارانِ وطن‘ ایمرجنسی پروگرام کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت و ڈاکٹرز  پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں مدد کرسکیں گے۔

مزیدخبریں