بلوچستان میں دکانوں کے کرائے دو ماہ کیلیے مؤخر

12:32 PM, 25 Apr, 2020

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث صوبے میں دکانوں کے کرائے دو ماہ کے لیے مؤخر کر دیے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے لیے دکانوں کے کرایوں کی وصولی موخر کرتے ہوئے احکامات دیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مالک دکان کرائے کی عدم ادائیگی پر دکان زبردستی اور غیر قانونی طور پر خالی نہیں کراسکتا، یہ احکامات 24 مارچ سے 24 مئی تک دو ماہ کے لیے ہوں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرایہ مانگنے یا دکان خالی کرانے والے جائیداد مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں