وزیراعظم عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

11:51 PM, 25 Apr, 2019

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر چینی ہم منصب نے ان کا استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں چینی ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ۔

وزیراعظم عمران خان کا حکومت میں آنے کے بعد یہ چین کا دوسرا دورہ ہے ، چینی صدر مسٹر شی نے عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان کو مدعو کیا تھا ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس نومبر میں چین کا دورہ کیا تھا ۔ اس موقع پر وفاقی وزرا کی ٹیم بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہے جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں