جنیوا : دنیا بھر میں ملیریا کے کیسز کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا ، رواں برس ایک لاکھ دس ہزار کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
یونیسف نے تفصیلات بتائیں کہ دنیا بھر میں رواں برس پہلے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ ملیریا کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، رواں برس دنیا بھر میں رجسٹر ملیریا کیسز کی تعداد گزشتہ برس کے پہلے کوارٹر کے مقابلے میں تین سو گنا زیادہ ہے ۔
یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانیتا فور نے بتایا کہ رواں برس ملیریا کے کیسز کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ ہو رہا ہے ، رواں برس پہلے کوارٹر میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تین سو گنا زیادہ ہے ۔
دنیا بھر میں مجموعی طور پر رواں برس پہلے تین ماہ کے دوران ایک لاکھ دس ہزار کیسز رجسٹرڈ کیے گئے جو کہ گزشتہ برس کی نسبت بہت زیادہ ہیں ۔