زرنش خان اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں عمران عباس کیساتھ جلوہ گر ہوں گی

07:44 PM, 25 Apr, 2019

لاہور : معروف ڈرامہ اداکارہ زرنش  خان اپنے نئے ڈرامہ میں عمران عباس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ڈرامہ اداکارہ زرنش خان اپنے نئے ڈرامہ میں معروف اداکار عمران عباس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

اداکارہ زرنش خان کا موجودہ سال بھی کافی مصروف ہی گزرے گا ، اداکارہ آج کل معروف اداکار عمران عباس کے ساتھ اپنے نئے ڈرامہ کن فایاکن کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ۔

زرنش خان اس سے قبل محبت ابھی نہیں ہوگی ، دے دل اجازت سمیت مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ، اداکارہ کا موجودہ سال بھی کافی مصروف گزرنے والا ہے ۔

زرنش خان کا نیا ڈرامہ کن فایا کن مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے ، اداکارہ نے ڈرامہ کی ریکارڈنگ بھی شروع کر دی  ہے ان کے مدمقابل خوبرو اداکار عمران عباس ہیں ۔

شائقین کی اکثریت اس ڈرامہ کو بھی ان کے مقبول ترین ڈراموں میں دیکھ رہی ہے ، عمران عباس کے ساتھ ان کا کردار ہمیشہ سے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے ۔

مزیدخبریں