شہزادہ ولیمز پر کیٹ مڈلٹن سے دھوکہ دہی کے الزامات

07:18 PM, 25 Apr, 2019

لندن : شہزادی کیٹ کی دوست سے آنکھ مٹکا ، برطانوی شہزادہ ولیمز اور کیٹ میں دوریوں کی خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ شہزادہ ولیمز اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دھوکہ دے رہے ہیں ، ولیمز کیٹ مڈلٹن کی دوست روز کے عشق میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روز ایک سابق ماڈل ہے اور بڑے ٹی وی اداکار کی اہلیہ ہیں ، دونوں کا گھر بھی ولیمز اور کیٹ کے گھر کے پاس میں واقع ہے ۔

رپورٹس کے مطابق آج کل شہزادہ ولیمز اور کیٹ مڈلٹں میں کافی دوریاں پائی جا رہی ہیں جس کی واحد وجہ کیٹ مڈلٹن کی دوست روز ہیں جن کے شہزادہ ولیمز کے ساتھ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں