نیہا ککڑ کا نیا گانا ’ہولی ہولی‘اجے دیوگن کی فلم کا حصہ بنے گا

07:00 PM, 25 Apr, 2019

ممبئی : نیہا ککڑ کا نیا گانا ’ہولی ہولی‘اجے دیوگن کی فلم کا حصہ بنے گا جس پر گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

 معروف بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے نئے گانے ’ہولی ہولی‘کے جلد ریلیز ہونے کا اعلان کیا ہے ان کا یہ گانا اجے دیوگن کی نئی فلم کا حصہ بنے گا ,اس سے قبل ان کا گانا ’آنکھ مارے‘بالی وڈ فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان پر فلمایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس گلوکارہ بالی وڈ اداکار ہیمنش کوہلی سے بریک اپ کے بعد خاصے صدمے کا شکار رہی تھیں اور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو بھی کی تھی مگر بعد ازاں انہیں منفی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھاجس کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی زندگی دوبارہ سوشل میڈیا پر شئیر نہ کرنے کا عہد کیا ۔

گلوکارہ ان دنوں کینیڈا میں ہیں اور چند روز بعد وہ اپنے وطن واپس پہنچ جائیں گی۔

مزیدخبریں