اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ میرے عافیہ صدیقی کے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، نہیں کہا کہ عافیہ پاکستان آنا نہیں چاہتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ میرے عافیہ صدیقی کے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں ، پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے متعلق موقف اٹل ہے ۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے پاکستان واپسی کے حوالے سے مسلسل امریکی حکام سے رابطے میں ہے ، اس سلسلے میں پاک امریکہ سربراہان کے درمیان ملاقات میں جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ میری بہن کے بیان کے میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ پاکستان واپس جانا نہیں چاہتی ہیں ۔