ٹوکیو: جاپان میں ایک ضعیف العمر ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجہ میں ٹریفک حادثہ میں خاتون کی بیٹی سمیت کی ہلاکت پر خاوند نے گہرے رنج وغم کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد عمر کے افراد کی ڈرائیونگ پر پابندی لگائی جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوگوار خاوند جس نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کے درخواست کی، دارلحکومت ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ پراسے سخت صدمہ پہنچا ہے جس میں اس کی پوری دنیا ختم ہوگئی.
اس نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک حادثات پر موئثر کنٹرول کے لئے مستقبل میں زائد عمر کے افراد کی ڈراﺅنگ پر پابندی لگائی جائے اور ایسے افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنے لائسنس واپس کردینے چاہئے تاہم ٹریفک حکام نے کہا کہ فوری طور پر اس حوالہ سے کوئی پالیسی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔