جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کا جسمانی ریمانڈ منظور

01:17 PM, 25 Apr, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین کمپنی کے اکائونٹنٹ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی کے اکائونٹنٹ حنیف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پارک لین کمپنی اور جعلی اکاؤنٹس کیس کا اہم کردار ہے اور تفتیش کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم حنیف کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں