وزیراعظم عمران خا ن کو آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

وزیراعظم عمران خا ن کو آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ کرک انفو

لاہور:کرک انفو نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کے کپتان عمران خان ہوگنے جبکہ وسیم اکرم بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق 22 سٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی ہے۔

ٹیم میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اور ان میں پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا انتخاب تھے۔آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم ایڈم گلکرسٹ، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویون رچرڈ، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میگرا پر مشتمل ہے۔

کمار سنگاکارا کے مقابلے کے لیے سنتھ جے سوریا، سٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائمز ورلڈکپ ٹیم کے لیے منتخب کیا جب کہ سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویوین رچرڈ اور عمران خان ٹیم میں شامل ہیں اور 9 کھلاڑی کلر کٹ میں ورلڈکپ کھیلے ہیں۔ٹیم کے کپتان عمران خان 1992 ورلڈکپ کے ہیرو ہیں۔

عمران خان نے اپنے ورلڈکپ کیرئیر میں 28 میچز کھیلے جس میں 35.05 کی اوسط سے 6666 رنز اور 19.23 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں، جیوری نے عمران خان کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا۔فاسٹ بالر وسیم اکرم کو تمام سلیکٹرز نے متفقہ طور پر منتخب کیا۔

وسیم اکرم کا ورلڈکپ کیرئیر 38 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 23.83 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 4.04 کے اکانومی ریٹ سے 2 مرتبہ 4 اور ایک مرتبہ 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔وسیم اکرم نے 1999 کے ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔کرک انفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا تو اس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف ردعمل بھی دیکھنے کو ملا۔