ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی نیب دفتر پیش ہو گئے

11:04 AM, 25 Apr, 2019

اسلام آباد: ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب دفتر پیش ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب کے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے جواب میں کہا ایل این جی معاہدے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے اور ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی۔ قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین نرخ پر خریدی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے آج گرفتاری ہو جائے تاہم ایئر بلیو سے کوئی تعلق نہیں اور میرے پاس ہر سوال کا جواب ہے۔

مزیدخبریں