بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر  شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ      گیا

بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر  شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ      گیا
کیپشن: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ      گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ،اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لئے انتہائی افسوسناک ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم اس منصب کے لئے اہل ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے الفاظ نامناسب،شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔

 

اس سے قبل ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی زبان ان کی تعلیم،تربیت اور ذہنیت کا خوب پتہ دیتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا کم ظرف سیاسی مخالف نہیں دیکھا۔وزیر اعظم کے بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی تنقید کی تھی۔