نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کا عمل دہشتگردی قرار

10:38 PM, 25 Apr, 2018

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ نے راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران کے عمل کو دہشت گردی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کی روشنی میں راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائےعدالت قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔ جے آئی ٹی نے ڈی پی او بہاولپور کی رپورٹ کا بھی ذکر کیا ہے۔ ڈی پی او بہاولپور کے مطابق محمد صابر اور اسحاق کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ اور دیگر کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا، واقعے کے بعد راؤ انوار اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شواہد ضائع کئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسامہ بن لادن کے محافظ کی جرمنی میں اہل خانہ کے ہمراہ سرکاری خرچے پر عیاشیاں
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں