برلن: اسامہ کا محافظ جرمنی میں اہل خانہ کے ہمراہ سرکاری خرچے پر موجیں مار رہا ہے، جرمن سوشل ویلفیئر اسامہ کے مبینہ محافظ کو 1168 یورو ماہانہ ادا کر رہا ہے۔
القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے تیونسی محافظ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ 1997 سے جرمنی میں مقیم ہے اور اسے سوشل ویلفیئر کی مد میں ماہانہ 1168 یورو دیئے جاتے ہیں۔ مذکورہ شخص کو سمیع اے کے نام سے شناخت کیا گیا ہے تاہم جرمن میڈیا نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس شخص کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
اطلاعات کے مطابق سمیع اے نے 2000 میں کئی ماہ تک اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر افغانستان میں کام کیا۔ 2006ء میں سمیع اے کے القاعدہ کے ساتھ روابط کی تفتیش کی تاہم ان پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ سمیع اے اپنی جرمن اہلیہ اور چار بچوں کے ساتھ مغربی جرمنی کے شہر بوچم میں رہتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کی اونچی اُڑان ۔۔۔بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے جہادیوں سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے اور فوری طور پر اسے ملک بدر کر کے تیونس بھیجنے کے امکانات کو رد کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں اس پر تشدد کیے جانے کے خدشات موجود ہیں۔ سمیع اے نے 1999 میں جرمنی میں رہائش کا عبوری اجازت نامہ حاصل کیا اور اس نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے متعدد کورسز کیے۔ 2007ء میں اس کی پناہ کی درخواست اس لیے مسترد کر دی گئی کیونکہ حکام نے اسے سیکیورٹی کے حوالے سے خطرہ قرار دیا تھا۔ پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اب اسے ہر روز مقامی تھانے میں حاضری لگانی پڑتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں