شائستہ لودھی نے اپنی پسند کا اظہار کر دیا

08:10 PM, 25 Apr, 2018

لاہور: اداکارہ و اینکر پرسن شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اسی وجہ سے آج میں ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں۔

انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن عقلمند وہی ہے جو ان سے سبق سیکھے اور آئندہ محتاط رہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چائے کا مزا آتا ہے، کلائی میں گھڑی پہننا میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن
 انہوں نے کہا کہ ترکی خوبصورت ملک ہے اور مستقبل میں جب بھی موقع ملا اپنے بچوں کے ساتھ سیر کے لئے جاﺅں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے نیب کا قانون ختم کرنے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر دیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں