سرینگر : بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ”ریس تھری“ کی عکس بندی کے لئے آج کل کشمیر کی سرینگر وادی میں ہیں۔جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے نہ صرف خود بلکہ اپنے مکمل کریو اسٹاف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے۔اس ملاقات کی خوبصورت تصویر فلم کے پروڈیوسر ”رمیش تیواڑی“ نے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے جا ری کی ہے ،جس میں انہوں نے محبوبہ مفتی کی میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
We thank the Chief Minister Madam Mehbooba Mufti for welcoming us in Kashmir for the Final Lap of #Race3 with @BeingSalmanKhan #Race3InKashmir #Race3ThisEid pic.twitter.com/T6pRRzKQIu
— Ramesh Taurani (@RameshTaurani) April 24, 2018
ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ' ریس تھری میں جیکولین فرنانڈس، انیل کپور، بوبی دیول جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم اس عید پر15 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔اب دیکھنا یہ ہوگا ا?یا یہ فلم بھی پچھلی فلموں کی طرح باکس آفس پر کتنا پیسہ بٹورنے میں کامیاب رہتی ہے۔