نئی دہلی: کرکٹ آسٹریلیا نے سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر ایسی ویڈیو شیئر کردی کہ بھارتی شایقین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر منگل کو 45 برس کے ہو گئے۔اسی روز آسٹریلیا کے بھی سابق فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ کی برتھ ڈے تھی، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلیمنگ بھارتی بیٹنگ ماسٹر ٹنڈولکر کی تیز گیند سے وکٹ اڑا رہے ہیں۔اس کے ساتھ فاسٹ بولر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔
سی اے کا یہ مذاق بھارتی شائقین کو پسند نہیں آیا جنھوں نے ٹویٹر پر خوب دل کی بھڑاس نکالی، ایک نے لکھا کہ ان آسٹریلینز پر جتنی بھی پابندی لگ جائے یہ سدھریں گے نہیں، ایک اور نے لکھا کہ پوری ویڈیو چیک کریں تو معلوم ہوگا کہ فلیمنگ نے ریگ مال سے گیند کو سوئنگ کیلیے تیار کیا تھا۔
سچن ٹنڈولکر کا جنم دن ، بھارتی شائقین کرکٹ آسٹریلیا پر برس پڑے
05:28 PM, 25 Apr, 2018