مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے: ندیم افضل چن

05:00 PM, 25 Apr, 2018

منڈی بہاؤالدین : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میرے والد نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آنے پر شکر گزار ہوں، میں کبھی کسی پارٹی کا مرہون منت نہیں رہا۔ عزت دینے والی للہ کی ذات ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہورسے بھاگ آئے ،نوازشریف
 ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آج بھی عزت کرتا ہوں، میں پیپلز پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔ میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے نہیں ہوا، مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نظریاتی نہیں، آپ کا آج نظریہ ہے کیا؟ کیا آج آپ کا نظریہ بھٹوازم ہے؟

یہ خبر بھی پڑھیں: اگلے ہفتے دو نہیں ،تین نہیں بلکہ چار چار چھٹیاں ، سرکاری ملازمین کی موجیں لگنے کا امکان
 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کا قبضہ ہے، پنجاب کبھی پیپلز پارٹی کا قلعہ ہوا کرتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں