عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہورسے بھاگ آئے ،نوازشریف

عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہورسے بھاگ آئے ،نوازشریف
کیپشن: فوٹو فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ عمران خان وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہورسے بھاگ آئے وہ لاہورسے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ وکٹیں کون گرار ہا ہے ۔ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہےانہوں  نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے "اوپر" سے کیا مراد ہے .نواز شریف نے کہا کہ عوام دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی ایک بار پھر عمران خان کو مسترد کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ؛6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں
 
 احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کومستردکیاتھا،2018 کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام کررہے ہیں،نوجوان نسل جوعمران خان کاساتھ دیتی تھی مایوس ہوچکی ہے،نوازشریف نے کہا کہ نوجوان نسل جان چکی کہ عمران خان کونسی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں،عمرا ن خان عوام کو یہ بھی توبتائیں کہ یہ وکٹیں کون گروارہا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے صاف گوئی یا بھول میں کہہ دیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے،اوپرکا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا،پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اوپرکا کیا مطلب ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے ،اس طرح کی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگادی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں