شاباش نہیں دے سکتے تو طعنے بھی نہ دیئے جائیں، احسن اقبال

شاباش نہیں دے سکتے تو طعنے بھی نہ دیئے جائیں، احسن اقبال
کیپشن: ہم کسی ذاتی ایجنڈے پر یہاں نہیں آئے ہم نے پاکستان کی خدمت کی، احسن اقبال----فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں سی پیک سے متعلق 5 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی ذاتی ایجنڈے پر یہاں نہیں آئے ہم نے پاکستان کی خدمت کی اسے ترقی اور امن دیا ہے۔ ہمارے اندر بھی پاکستان کے لیے اتناہی دل دھڑکتا ہے جتنا کسی اور کے دل میں۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس، گواہ کا بیان ضمنی ریفرنس ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کو شاباش نہیں دے سکتے تو روزانہ طعنے نہ دیئے جائیں جبکہ وقت آ گیا ہے کہ غربت اور جہالت سے ملک کو نکالیں کیونکہ تیسرا میچ اور کیچ ڈراپ نہیں کرنا ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی اور ہم منزل پر آ گئے ہیں تو کچھ لوگ کدالیں لے کر باغیچے کو کھودنے کے لیے آ گئے لیکن ہم اپنی جان اور لہو سے باغیچے کی حفاظت کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی بریت سے متعلق فیصلہ مؤخر

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے مقدر کو کریش لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ مایوسی اور افسردگی کے شکار دانشور ہر چیز میں کچھ چکر تلاش کرتے ہیں لیکن اب ہمیں ہر چیز میں کچھ چکر تلاش کرنے کی ذہنیت ختم کرنی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں