واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کرکے شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔ یہ واقعہ وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر پیش آیا۔
تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تاہم خاتون اول نے انہیں کچھ خاص لفٹ نہیں کروائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹرمپ نے میلانیا کے دائیں ہاتھ کی پشت کو چھوا لیکن کوئی ردعمل نہ پا کر انہوں نے اپنی چھوٹی انگلی سے میلانیا کی انگلی کو تھامنا چاہا لیکن خاتون اول نے اسے بھی نظرانداز کر دیا۔
Trump's attempt to hold Melania's hand at President Emmanuel Macron's State arrival at the White House: pic.twitter.com/99buAwsGHU
— Braxton (@braxtonryn) April 24, 2018
آخر کار تیسری اور آخری کوشش میں ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تو تھام لیا لیکن اس موقع پر خاتون اول کے چہرے کے تاثرات انتہائی سنجیدہ نظر آئے اور ان میں رتی برابر بھی گرمجوشی نظر نہ آئی۔ اس موقع پر میلانیا نے سفید لباس کے ساتھ بڑا سا سفید ہیٹ پہن رکھا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ میلانیا نے ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کیا ہے۔ گذشتہ برس مئی میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کے دورے کے موقع پر بھی یہی مناظر دیکھنے کو ملے تھے جبکہ فروری میں اوہائیو کے دورے پر جاتے وقت بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں