قطری حکومت کا دھڑن تختہ کیسے ہوگا؟ سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

11:31 AM, 25 Apr, 2018

ریاض:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔اگر امریکہ نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :- معروف  سٹیج اور ٹی وی اداکارہ  لاہور میں انتقال کر گئیں

تفصیلات کے مطابق انہوں نے فرانسیسی صدر اور امریکی صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ کے اس بیان کو بنیاد بناکر مذکورہ دعویٰ کیا ہے جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی موجودگی کی قیمت دینا ہوگی۔ اسے وہاں اپنی فوج روانہ کرنا پڑیگی۔ یہ کام امریکی صدر کی جانب سے قطر کے لئے امریکی تحفظ منسوخ کرنے سے قبل انجام دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :- الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں خدمات سر انجام دینے والے عملے کے نئے معاوضہ جات-2018"کا اعلان کر دیا

قطر میں امریکہ کا فوجی اڈہ ہے جس سے قطر کو تحفظ حاصل ہے۔ الجبیر نے کہاکہ اگر امریکہ نے قطر سے اپنا فوجی اڈہ ختم کردیا تو ایسی حالت میں ایک ہفتے کے اندر قطری حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

مزیدخبریں