معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں انتقال کر گئیں

10:16 AM, 25 Apr, 2018

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں، سویرا ندیم مرحومہ مدیحہ گوہر کی صاحبزادی جبکہ اداکارہ فریال گوہر چھوٹی بہن ہیں۔

مزید پڑھیں: لیہ، خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

مدیحہ گوہر کے شوہر شاہد محمود ندیم پاکستان میں پہلے ڈرامہ تھیٹر اجوکا کے بانی ہیں۔ مدیحہ گوہر کا جنازہ کل شام ان کی رہائش گاہ 24 سرور روڈ کینٹ سے اٹھایا جائے گا۔ تدفین لاہور کے قبرستان میں ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں