لاہور© پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے گلوکار جونی زید کیساتھ دوستی اور جلد شادی کی افواہیں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ زید جونی ان کے بھائی جیسے ہیں ، لوگ ایسی باتیں سوچے سمجھے بغیر پھیلا دیتے ہیں۔
اداکارہ ماریہ واسطی کا کہناتھا کہ میں ذاتی زندگی کے فیصلوں میں آزاد ہوں اور کسی کو وضاحت دینے کی پابندبھی نہیں ہوں لیکن یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ لوگ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔دوسری طرف معلوم ہواہے کہ ماریہ واسطی ان دنوں اپنی والدہ کے ہمراہ اٹلی کے دورے پر ہیں انکے ہمراہ گلوکار جونی زید ا وران کی والدہ بھی ہیں، ماریہ واسطی نے جب اس ٹور کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تومختلف افراد کی طرف سے افواہیں شروع ہو گئیں کہ ماریہ واسطی اور جونی زید کے درمیان گہری دوستی ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر ماریہ واسطی کا کہنا تھا ہم لوگ فیملی ٹور پر اٹلی گئے ہیں۔ جونی میرے بھائیوں کی طرح اور ایک اچھا دوست بھی ہے ایسی باتیں لوگ بغیر سوچے سمجھے پھیلا دیتے ہیں۔
زید جونی میرے بھائی جیسے ہیں ، ماریہ واسطی
12:10 AM, 25 Apr, 2018