غزہ :غزہ سے تعلق رکھنے والے 20فلسطینیوں کی اسیر اقارب سے ملاقات کر ائی گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 20 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی رامون جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداریریڈ کراس کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ریڈ کراس کی ترجمان بتایا غزہ کی پٹی کے 20 شہریوں جن میں بچے بھی شامل تھے نے اسرائیلی رامون جیل میں قید10 قیدیوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گز رگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔واضح رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں اور ان میں سے 380 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔