چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا جوڑوں کے امراض بالخصوص گٹھیا کا خطرہ بڑھاتی ہے

چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا جوڑوں کے امراض بالخصوص گٹھیا کا خطرo بڑھاتی ہے

08:30 PM, 25 Apr, 2017

برسبین: سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا کھانے سے جہاں دوسری بیماریاں اور تکالیف ہوسکتی ہیں وہیں جوڑوں کے امراض بالخصوص گٹھیا کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

کوینزلینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، برسبین میں شعبہ صحت کے تحت کیے گئے اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ گائے اور بکری کے گوشت، مرغی، مچھلی، مکھن، پنیر اور تیل میں ایک طرف تو سیر شدہ چکنائی (سیچوریٹڈ فیٹ) وافر ہوتی ہے تو دوسری جانب وہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور بھی ہوتے ہیں جب کہ یہ دونوں چیزیں ہی ایک ساتھ مل کر جوڑوں پر بدترین اثرات ڈالتی ہیں۔

ریسرچ جرنل ’’نیچر سائنٹفک رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حیوانی چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس ہمارے جوڑوں کی کرکری ہڈیوں (کارٹیلیج) میں قدرتی لچک اور نرمی کو متاثر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں جوڑوں کو حرکت دینا مشکل سے مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔ یہی چیز بتدریج آگے بڑھتے ہوئے گٹھیا کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ اگر غذا میں نباتاتی تیل جیسے کہ سرسوں، کھوپرے یا زیتون کا تیل پابندی سے استعمال کیا جائے تو حیوانی چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کے نقصان دہ اثرات زائل کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے اور گٹھیا سمیت جوڑوں کے کئی امراض سے حفاظت ممکن ہوجاتی ہے۔
 

مزیدخبریں