نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور پہلی بار حسینہ پارکر کی سوانح عمری پر بننے والی فلم میں جوانی اور بڑھاپے کے کردار میں نظر آئیں گی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، انہوں نے ہدایتکار اپوروا لکھیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تصویر میں شردھا نے جوانی کے کردار میں پیلی شلوار قمیص جبکہ بڑھاپے کے روپ میں کالی شلوار قمیص پہن رکھی ہے، فلم 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔