کراچی: پاکستان فلم”یلغار“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ، تاہم فلم ہدایت کار ڈاکٹر حسن رانا نے فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم میں کام کرنے کیلئے معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہدایتکار کا کہنا تھا کہ اداکارہ ارمینہ رانا خان نے فلم میں بغیر کسی پیسے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارمینہ کو فلم کی کہانی اس حد تک پسند آئی کہ انہوں نے معاوضہ لینے سے انکار کیا، انہوں نے صرف اپنے کھانے پینے اور سفر کرنے کے اخراجات اٹھانے کی درخواست کی۔