اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے سیاحت کو بڑا نقصان پہنچایا، سیاحت اور فلم کے ذریعے ملک کے مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 35سالہ دہشت گردی نے دیمک کی طرح ہماری سیاحت کو نقصان پہنچایا حکومتی اقدامات کے باعث سیکیورٹی حالات بہتر ہوئے.
انہوں نے سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی اقدامات کی بدولت سیاحت اور فلم کے ذریعے ملک کے مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔وزارت اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فلم انڈسٹری کی بحالی پر کام شروع کیا سیاحت اور فلم کے ذریعے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے فلم اور میڈیا کے ذریعے انتہا پسندی کی سوچ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔