چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کے حتمی نام سامنے آگئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دیدی جس میں اظہر علی کوکامران اکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جون میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کامران اکمل کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ سابق کپتان اظہر علی کو شامل کرلیا گیا ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کے علاوہ شعیب ملک،شاداب خان،حسن علی،احمد شہزاد،شاداب خان،بابر اعظم اور محمد حفیظ کو بھی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

06:36 PM, 25 Apr, 2017

عمر اکمل،عمر امین اور افتخار احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فاسٹ باو¿لر سہیل خان ایک بار پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔باو¿لنگ اٹیک میں وہاب ریاض،محمد عامر،حسن علی اور جنید خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ سپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا گیا ہے،چیئرمین پی سی بی کی حتمی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں