اختلافی نوٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، لیگی رہنما

06:28 PM, 25 Apr, 2017

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے آج بھی کپتان پر شدید تنقید کی۔ طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ پی ٹی آئی نے پاناما کیس میں خوب ہنگامہ کیا اور شکست کے باوجود جیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج اور دھرنے سے ترقی کا راستہ روکا۔ وزیراعظم سے کس بنیاد پر استعفیٰ مانگا جا رہا ہے۔ اب قوم تحریک انصاف کی رنگ بازیوں سے تنگ آ چکی ہے۔

اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے ماضی میں سارے کھیل تماشے بُری طرح ناکام ہوئے جب سے پاناما ایشو آیا بہت سے ریفرنسز دائر کئے گئے۔ اختلافی نوٹ پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے عمران خان قوم کو گمراہ نہ کریں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں