معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اورادھونابھبانی میں بالاخرطلاق ہو گئی

بالی ووڈ کی ایک اورمعروف جوڑی میں طلاق

04:38 PM, 25 Apr, 2017

ممبئی : بالی ووڈ کی ایک اور معروف فلمی جوڑی فرحان اختر اورادھونابھبانی میں بالاخرطلاق ہو گئی۔ اداکاراورفلمسازفرحان اختر معروف بھارتی ادیب، اسکرپٹ رائٹراور شاعرجاوید اختر کے بیٹے ہیں۔فرحان اختراورادھونا نے علیحدگی کا مقدمہ گزشتہ سال دائرکیا تھا۔ دونوں نے جنوری 2016 میں جاری کیے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارے بچے ہماری پہلی ترجیح ہیں۔ دونوں نےکہا تھا کہ ہم درخواست کرتے ہیں ہمیں پرائیویسی دی جائے۔

 باندرہ کی فیملی کورٹ نے گزشتہ روز فرحان اختر اوربھبانی کو علیحدگی کی اجازت دے دی۔ دونوں کی شادی سال دو ہزارمیں ہوئی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں شکیہ اور عکیرہ ہیں جو والدین کی علیحدگی کے بعد اب ادھونا کے پاس رہیں گی۔

مزیدخبریں