اداکارہ شبنم نے کہاکہ پاکستان میں جتنی محبتیں اس بار ملی ہیں ان کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے

اداکارہ شبنم نے کہاکہ پاکستان میں جتنی محبتیں اس بار ملی ہیں ان کو الفاظوں میں بیان کرنا مشکل امر ہے

03:54 PM, 25 Apr, 2017

کراچی: اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت محبتیں ملی ہیں جلد دوبارہ پاکستان آؤنگی اور اپنی فلم ’’آئینہ ٹو‘‘ کی عکسبندی میں حصہ لونگی۔ معروف اداکارہ ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے کہا ہمارے ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو واقعی پل کاکام کررہے ہیں، ہمارا بہت بڑا دل ہے اپنے سینئرز فنکاروں کو آج بھی پلکوں پر بیٹھا تے ہیں۔

ایس ایم ای بزنس سلوشنز لمیٹڈ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی اداکارہ شبنم تھیں۔ تقریب میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم‘ ہدایت کار سید نور‘ اداکارہ سنگیتا‘ اداکار مصطفی قریشی‘ اداکار ندیم‘ اداکار کاشف خان‘ عادل مراد‘جنرل منیجر پی ٹی وی امین میمن‘ ایس پی سندھ پولیس شہلا قریشی‘ ذکریا پولانی‘ سکندر اقبال‘ و دیگر مہمانان گرامی شریک تھے۔

مزیدخبریں