نیوز لیکس کا معاملہ، طارق فاطمی اور راؤ تحسین کیخلاف کارروائی کی منظوری

03:23 PM, 25 Apr, 2017

اسلام آباد: چودھری نثار کو رپورٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی جانب سے پیش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے ڈان لیکس کا ذمہ دار تین افراد کو قرار دیا ہے جن میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور پی آئی او راؤ تحسین شامل ہیں جبکہ ڈان اخبار اور اس کے صحافی سرل المیڈا کو بھی خبر لیک کرنے کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے رپورٹ پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لے لیا جس کے بعد وزیرا عظم نے وزیر داخلہ ذمہ داروں کے خلاف کاررروائی کا گرین سگنل بھی دے دیا۔

چودھری نثار تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے حتمی منظوری بھی وزیراعظم سے لیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں