اسلام آباد: امریکی حکومت کی انتہائی حساس دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے بھارتی فوج کی خفیہ معاملات اور سیکورٹی کا انتہائی اہم مواد امریکا نے چین کے حوالے کر دیا یہ انکشاف امریکی حکومت کی انتہائی دستاویزات میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں امریکی بحریہ کے جاسوس طیارے پر چین نے قبضہ کر لیا تھا جس میں بھارت فوج کے متلعق اہم معلومات موجودتھیں،امریکا نے ممکنہ طور پر ان معلومات کے متعلق بھارت کو اگاہ نہیں کیا۔
اس جاسوس طیارے میں روس ،شمالی کوریا،بھارت اور خلیج فارس کا ایسا ڈیٹا موجود تھا جو کہ مشن کے متعلق نہیں تھا،امریکی حکام کو بتایا گیا تھا اگر یہ راز افشا ہوجائے تو یہ بتایا جائے کہ جاسوس سرگرمیوں کی تفصیلات ابھی مل نہیں رہی۔
بھارتی فوج کا خفیہ اور سیکورٹی پر مشتمل مواد،امریکہ نے چین کے حوالے کر دیا
02:19 PM, 25 Apr, 2017