'گو نواز گو' اب ہمارا قومی ترانہ بن چکا ہے: عمران خان

02:01 PM, 25 Apr, 2017

پشاور: پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انٹر ریجنل انڈر 23 مقابلوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یونس خان پہلا پاکستانی ہے جس نے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔ اسپورٹس نوجوانوں کے لئے ضروری ہے کیونکہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور اونچے مقاصد کے لئے سخت جہد و جہد کرنی پڑتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا زندگی میں سخت سے سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیمپیئن کبھی شکست تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا اس وقت پشاور میں 100 گراؤنڈز کی تعمیر کام جاری ہے جس میں سے 50 کا کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ کام ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اگر میں کرکٹ میں محنت نہ کرتا تو شوکت خانم اسپتال بھی نہ بنا پاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا گو نواز گو اب ہمارا قومی ترانہ بن چکا ہے۔ آج تحریک انصاف کو 21 سال ہو گئے ہیں اس دوران مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم پھر بھی اپنے مقصد کے لئے ڈٹے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں