کینیا: ٹریفک حادثے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

01:33 PM, 25 Apr, 2017

نیروبی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ نیروپی موباسا ہائی وے اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر اور تیز رفتار بس آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں