کو ئٹہ میں آغاشوکت علی نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

12:40 PM, 25 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ: آغاشوکت علی نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنمنٹ2017 کا آغاز کر دیا گیا ۔ ٹو رنمنٹ کا پہلا میچ کو ئٹہ اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جسے کو ئٹہ کی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان سے جیت لیا ۔

 کوئٹہ میں شروع ہو نے والے آغاشوکت علی نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنمنٹ2017 کے میچ میں 1اوور کھیل کر کیا ۔جسے بینا ئی سے محروم افراد کمال مہمارت سے کھیل رہے تھے۔ کو ئٹہ کر کٹ کلب کے جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بتا یا کہ کرکٹ کے لئے نا بینا افراد کا تین سطح پر انتخاب کیا جاتا ہے
 اس ٹورنمنٹ کا پہلا میچ بگٹی اسٹیڈ یم میںکو ئٹہ اور کراچی کے درمیان کھیلا گیا ۔ٹاس چیت کر کو ئٹہ کی ٹیم نے پہلے بالننگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ کرا چی کی ٹیم نے بہترین کا رکردگی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر کو ئٹہ کو 344رنز کا ہد ف دیا۔جسے کو ئٹہ کی ٹیم نے 20اوورز میں 2وکٹوں نے نقصان پر مکمل کر کے میچ جیت لیا۔اس مو قع پر پا کستان بلا ئنڈ کرکٹ کونسل اسلام آباد کے چیئر مین سید سلطان شاہ اور ملک بھر سے آ ئے کھلاڑیو ں نے کو ئٹہ میں پہلی مرتبہ نو رنمنٹ کے انعقاد کو خوب سراہا
5روز پر مشتمل اس ٹو رنمنٹ میں کوئٹہ ، کرا چی ، اسلا م آ باد ، پشاور اور بہاول پو رحصہ لے رہی ہیں جس کا فا ئنل 29اپر یل کو کھیلا جا ئے گا.

مزیدخبریں